کراچی(آن لائن)کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہی دن 1300 روپے کا اضافہ ہوگیا۔گزشتہ روز منگل کو کراچی صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد ایک
لاکھ 11 ہزار 3 سو روپے ہو گئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 11 سو 15 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 422 روپے پر پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 33 ڈالر اضافے کے ساتھ 1864 ڈالر پر پہنچ گیا۔