گوجرانوالہ (این این آئی)گوجرانوالہ میں ہوٹل انتظامیہ نے (ن) لیگی قیادت کو سروس فراہم کرنے سے انکار کردیا۔مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں ہونا تھا تاہم انتظامیہ نے لیگی قیادت کو سروس فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ایڈوانس رقم بھی واپس کردی۔ہوٹل انتظامیہ کے رویے کے خلاف ن لیگ کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔دوسری جانب
مسلم لیگ (ن )کے رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر جلسہ روکنے کے لیے پانی چھوڑ کے تالاب بنایا جا رہا ہے۔پرویز رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لاہور میں 13 دسمبر کو ہونے الا مینار پاکستان پر جلسے کو روکنے کے لیے پانی چھوڑ کر تالاب بنایا جا رہا ہے، ایک جلسے سے خوفزدہ حکمرانوں کو ڈوبنے کے لیے چلو بھرپانی کافی ہوتا ہے۔