بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کرونا کے باوجود چین مالا مال،نیا ریکارڈ قائم امریکہ منہ تکتا رہ گیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(این این آئی)کورونا وائرس کی وبا کے باعث عالمی معیشت شدید خسارے میں ہے لیکن چین کو ریکارڈ فائدہ ہو رہا ہے۔ چین کو گزشتہ ماہ بیرونی تجارت میں 75 ارب ڈالر سے زائد کا فائدہ ہوا اور اس نے اپنا عشروں پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق چین، جو دنیا کے دوسری سب سے بڑی معیشت ہے، ملکی سطح پر کورونا کی وبا کے خاتمے کے بعد اس سال موسم گرما میں

اپنی برآمدات میں دوبارہ اضافہ کرنے میں کامیاب رہا۔ گزشتہ ماہ یعنی نومبر میں تو چینی برآمدات اتنی زیادہ رہیں کہ بیجنگ کو بیرونی تجارت میں ہونے والے ماہانہ فائدے کا تقریبا چار عشرے پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔اس لیے کہ ایسے پی پی ای حفاظتی ماسک دنیا بھر میں آج بھی ہر روز کروڑوں کی تعداد میں استعمال ہوتے ہیں اور لاک ڈائون کے دوران اپنے گھروں میں رہنے والے صارفین جب اپنی تفریح کے لیے کچھ خریدتے ہیں، تو اس کا بہت بڑا حصہ الیکٹرانک مصنوعات ہی ہوتی ہیں۔چین کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ماہ ملکی برآمدات کی مالیت میں نومبر 2019 کے مقابلے میں 21 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ یہ گزشتہ تین سال کے دوران چینی برآمدات میں اضافے کی سب سے اونچی ماہانہ شرح تھی۔اس دوران دیگر ممالک سے چین میں درآمد کی گئی مصنوعات کی مالیت میں بھی 4.5 فیصد کا اضافہ تو ہوا، لیکن متاثر کن شرح چین کی بیرونی دنیا سے تجارت میں وہ اضافہ تھا، جس کی شرح تقریبا 14 فیصد رہی۔حیران کن بات یہ بھی رہی کہ پچھلے ماہ چین کو بیرونی تجارت میں اتنا زیادہ فائدہ ہوا کہ اس نے اپنا 39 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔ نومبر 2020 میں اس تجارتی فائدے کی مالیت 75.4 بلین ڈالر رہی۔ اس سے قبل چین کو آخری مرتبہ ماہانہ بنیادوں پر ریکارڈ تجارتی فائدہ 1981 میں ہوا تھا، جس کی مالیت 62.2 بلین ڈالر رہی تھی۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…