پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کو مزید 4کھرب 66ارب کا ٹیکہ لگ گیا آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں حکومت کی سنگین غفلت کا انکشاف

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ داسو ہائڈرو پاورمنصوبے کے ٹھیکہ دینے کی تاخیر کی وجہ سے واپڈا کو یومیہ تین ملین ڈالر خسارہ ہورہا ہے،جبکہ مہنگا ایندھن خریدنے کی وجہ سے پاکستان کو یومیہ 2 ملین ڈالر کا مزید خسارہ ہورہا ہے،

روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق یہ انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ 2018۔2019میں کیا گیا ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سلسلہ 600 دنوں سے جاری رہے جس کی وجہ سے مجموعی طور پر 466ارب روپئے کا نقصان ہوا ہے،اے جی پی کی رپورٹ میں کہنا ہے کہ داسو ہائڈروپاور پروجیکٹ کے ڈاریکٹر نے الیکٹرو مکینکل ورکس کے کام کا ٹھیکہ دینے میں 22 اکتوبر 2019 تک دو ماہ کی تاخیر کی جو کہ ورلڈ بنک کی ڈیڈ لائن تھی،اے جی پی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی بنک نے اس بات پر اعتراض کیا کہ کنٹریکٹ ایوار ڈ کرنے اور فیصلہ کرنے میں 15 ماہ کی تاخیرکی گئی ،عالمی بنک کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس امر سے منصوبے پر کام شروع کرنے میں بھی تاخیر ہوئی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ بنک کے اعتراض کے باوجود اس بات کی تحقیقات نہیں کی گئی اورنا ہی کسی کو اس نقصان کا ذمےدار ٹھہرایا گیا، اس بات کو نومبر2019میں نوٹ کیا گیا اور دسمبر2019 کو واٹر منسٹری کو رپورٹ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…