لاہور(نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو اسلام آباد دھرنے کے دوران ان کی تنخواہیں اور مراعات اُس وقت جاری کردی جائیں گی، جب ان کی ناہلی کے لیے دائر کی گئی تحریک ایوان میں منظور کرلی جائے گی۔اپنے حلقے میں ایک انفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ” تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیئے جانے سے متعلق ایک تحریک قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی ہے اور اگر یہ تحریک ایوان میں منظور کرلی جاتی ہے تو پی ٹی آئی اراکین کو ان کی تنخواہیں اور تمام مراعات واپس کردی جائیں گی”۔تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے اسلام آباد میں اپنے 126 دنوں پر مشتمل دھرنے کے دوران ایوان سے رخصت کی باقاعدہ طور پر درخواست جمع کرائے بغیر پارلیمنٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا۔تاہم قومی اسمبلی کے رولزکے مطابق اگر کوئی رکن اسمبلی ایوان کاجازت کے بغیر 40 دن سے زائد غیر حاضر رہے تو اس حوالے سے ایوان میں تحریک کے منظور ہوجانے کے بعد اسے نااہل تصور کیا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ “ہندوستان کے لیے بہتر ہے کہ وہ پاکستان سے بہتر تعلقات رکھے”، تاہم ذاتی طور پر ان کا خیال ہے کہ ہندوستانی پاکستان کے اچھے پڑوسی نہیں ہیں۔
‘پی ٹی آئی ارکان کی نااہلی کے بعد تنخواہیں ملیں گی’
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تعلیمی اداروں کے ہفتہ وار شیڈول میں تبدیلی کردی گئی
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے
-
ہفتے میں 3 دن اسکول بند رکھنے کی تجویز، رانا سکندر حیات کا اہم اعلان
-
تعلیمی ادارے ہفتے میں دو دن بند، نیا شیڈول جاری
-
بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
-
’سام سنگ‘ کے سستے فون نے سب کو حیران کردیا
-
کون سے ملازمین وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض لینے کے اہل نہیں؟ اہم خبر
-
وزیرِ اعظم کی ہدایت پر پیٹرول سبسڈی سکیم میں ایک اورریلیف مل گیا
-
جوان افراد میں کینسر تیزی سے پھیلنے کی ایک اہم ترین وجہ دریافت
-
تعلیمی اداروں میں ہفتے میں 3 دن چھٹیاں؟ نوٹیفکیشن کی وضاحت آگئی
-
پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا فری ممالک کی نئی فہرست جاری
-
وزٹ ویزے پر بیرون ملک جانے والے پاکستانی ہوشیار!
-
شادی کی تقریبات بارے نیا حکم نامہ جاری
-
روزانہ ایک سے 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ آپ کو ضرور پسند آئے گا



















































