جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اگر کوئی پہلوان بن کر آجائے کہ پیچھے ہم ہیں تو ہم کیا کریں،سلیکٹڈ کے پیچھے سے ہٹ جائیں تو ہم یہ کام کریں گے، مولانا عبدالغفور حیدری کا دعویٰ

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا غفور حیدری نے کہاہے کہ سب سلیکٹڈ کے پیچھے سے ہٹ جائیں ہم نام نہیں لیں گے اگر کوئی پہلوان بن کر آجائے کہ پیچھے ہم ہیں تو ہم کیا کریں،پی ڈی ایم نے پرامن پانچ بڑے جلسے کئے ہیں اور لاہور کا جلسہ بھی پرامن ہوگاکسی نے گڑ بڑ کی تو حالات بہت خراب ہوں گے،لاہور جلسہ میں بڑے بڑے فیصلے

ہونے جارہے ہیں قوم کو سلیکٹڈ سے نجات دلائیں گے،حکومتی گھبراہٹ کی صرف ایک ہی حل ہے استعفا دو اور گھر جائو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روزپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم نے حکومت ہٹاؤ تحریک شروع کی ہوئی ہے جو کامیابی سے جاری ہے ،ابتک پانچ بڑے جلسے کئے ہیں جس سے حکومت بوکھلاہٹ گئی ہے ۔وفاقی حکومت کی جانب سے سوائے سندھ کے جہاں جہاں پی ٹی آئی کی حکومت تھی نے جلسے ناکام کرنے کی بھر پور کوشش کی جبکہ ملتان جلسے کو سبوتاژ کرنے کے بھونڈے حربے شرمناک تھے تاہم تحریک انصاف کو منہ کی کھانا پڑی،عوامی سیلاب کے آگے کوئی نہیں ٹھہر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ضیاء الحق کی آمریت کو بھی چیلنج کیا تھا،1983 میں جیل بھرو تحریک شروع کی لیکن ایسی فسطائیت اور ہتھکنڈے کبھی نہیں دیکھے، جے یو آئی کے جنوبی پنجاب کے سینکڑوں ضلعی عہدیداران گرفتار کئے گئے، ن لیگ ، پی پی اور پی ڈی ایم کے بھی سینکڑوں کارکن گرفتار کئے گئے،ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کے مقام قاسم باغ پر پولیس نے قبضہ کیا،جب پولیس نے دیکھاکہ وہ راستہ نہیں روک سکتے تو کنٹینرہٹانا شروع کئے ، چار جلسوں میں جب ایک گملا بھی نہ ٹوٹا تو ملتان میں لاٹھی چارج کی کیا ضرورت تھی، حکومت کیخلاف پوری قوم سراہا احتجاج ہے،اب 13 دسمبر کو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے جارہے ہیں ،یہ جلسہ جعلی

حکومت کیخلاف ریفرنڈم ہوگا ، سلیکٹڈ حکومت کیخلاف فقیدالمثال جلسہ ہوگا، غفوری حیدری نے مزید کہا کہ اتوار کو ملک بھر میں ملتان تشدد کیخلاف احتجاج کرکے ریکارڈ کرایا،جب کورونا نہیں تھا تو کیا کیا تم نے کورونا سے پہلے کون سا چینی ،ٹماٹر ، پیاز کون سا سستے تھے ،کوروناوباایسی دانشمند اور ان سے بھی زیادہ عقلمند ہے کہ ہمارے جلسوں میں دوڑ پڑتا ہے لیکن انکی میٹنگز

میں نہیں جاتا،ہم شاید اسی مرحلہ پر جیل بھروتحریک کا اعلان بھی کرسکتے ہیں،ہم چھٹے جلسے میں بھی پرامن ہونگے لیکن اگر آپ گھبراہٹ کاشکار ہیں تو اسکا کوئی حل نہیں بلکہ اس کا صرف یہی حل ہے کہ سلیکٹڈاستعفا دو اور گھر جائو۔پی ڈی ایم کا راستہ نہ روکا جائے ،ابھی تو آٹھ دسمبر کو پی ڈی ایم کو اجلاس ہے جس میں بڑے بڑے فیصلے ہونے ہیں ،عبد الغفور حیدری نے مزید کہا

کہ ادارے سلیکٹڈ کے پیچھے ہٹ جائیں پھر نہ کہنا ہمارا نام نہ لو،ہم تو پہلے دن سے نام نہیں لینا چاہتے لیکن اگر کوئی پہلوان بن کر آجائے کہ پیچھے ہم ہیں تو ہم کیا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ غریب کے بچے ہسپتال کے سامنے تڑپ تڑپ کر مرجاتے انکا کوئی پرسان حال نہیں ،پشاور میں مریض کی ویل چئیر کی بھی ہسپتال میں فیس لی جاتی ہے ،اگر ملتان والا کھیل لاہور میں کھیلنے کی کوشش

کی تو اسکا انجام بہت ہی برا ہوگا،ہم کوئی غیر قانونی کام نہیںکررہے بلکہ جمہوریت کے تحت جلسے کررہے ہیں جس کا آئین نے ہمیں حق دیا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ استعفوں کافیصلہ تمام پارٹیاں اتفاق رائے سے کریں گی ،جب اے آر ڈی نے فیصلہ کیا تھا تو خیبر پختون خواہ میں ہماری حکومت تھی اور بلوچستان میں بھی حکومت

میں شامل تھے مگر ہم نے استعفے دئیے،ہم روز اوّل سے کہہ رہے ہیں عمران خان یہودی ایجنٹ ہے ، عالمی اسٹلبلشمنٹ کا ایجنٹ ہے ،عمران خان قادیانیوں کا سہولت کار ہے ، ان کا کہنا تھا کہ استعفی آخری آپشن ہے بشرطیکہ تمام پی ڈی ایم جماعتیں اتفاق کریں ، نواز شریف کے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا فیصلہ پارٹی سطح پر ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…