لاہور (پ ر )وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کورونا کی صورتحال پراپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کے وائرس میں لت پت اپوزیشن کو عوام کی نہیں بلکہ اپنی گھٹیاسیاست کی فکر ہے – پی ڈی ایم کا پورا ٹولہ عقل کے اندھوں پر مشتمل ہے،
جنہیں کورونا نظر نہیں آرہا -کورونا وباء تیزی سے پھیل رہی ہے اور شرح اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے -انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعدادلاہورمیں ہے- لاہور میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ چکی ہے -پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے540کنفرم کیسز سامنے آئے اور22مریض جاں بحق ہوئے-پنجاب میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد19,941 ہوچکی ہے- پنجاب میں کورونا سے3,137 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں -ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موجودہ حالات میں کسی بھی اجتماع سے وباء مزید پھیلنے کا خدشہ ہے اور پی ڈی ایم عوام کو اپنی منفی سیاست کی بھینٹ چڑھانے کے درپے ہے -اپوزیشن عناصر قوم پر رحم کریں اور انسانی زندگیوں سے نہ کھیلیں –