اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران سینئر تجزیہ نگار افتخار احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو لانے والوں کو سمجھ آجائے گی کہ انہوں نے کس آدمی کو دریافت کیا ہے میرے مطابق عمران خان ان کی کسی قسم کی کوئی بات نہیں مانے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے آپ کو انتہائی طاقتور اور عوام رہنما سمجھتے ہیں اور وزیراعظم کا یہ خیال ہے کہ پاکستانی عوام نے اس بات کا اختیار دیا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے لوگوں کو جس جگہ پر وہ چاہیں پہنچائے ۔ اگر وہ کہتے ہیں کہ نیب اور نیاز گٹھ جوڑ نہیں ہے لیکن ان کا عمل ، ان کے فیصلے ،ان کے جذبات تمام کے تمام اس بات کا ثبوت ہیں۔ افتخار احمد کا کہنا تھا کہ میری بات آپ لکھ کر رکھ لیں یہ ممکنہ طور پر ان لوگوں کی بات بھی نہیں مانے گا اور ان لوگوں کیلئے اتنی مشکل ہو جائے گی وہ کیا کریں ، کیونکہ ریاست نہ تو ایک فرد کی ہے اور نہ ہی کسی پارٹی کی ہے ، یہ ریاست ہم سب کی ہے اور ہم سب اس کے اسٹیک ہولڈر ز ہیں ، خواہ ہمارے پاس چار ووٹ ہیں یا پھر ہمارے پاس چار لاکھ ووٹ ہیں ۔
⼀