جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اسحاق ڈار کے ستارے گرد ش میں چیئرمین نیب نے ایسا حکم جاری کردیا کہ سابق وزیر خزانہ کے پاؤں تلے سے زمین نکل جائے

datetime 3  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نیب بورڈ نے دو کرپشن ریفرنسز اور سابق وزیر اسحاق ڈار، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے خلاف انکوائری کی منظور ی دیدی۔ جمعرات کو چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جسمیں نیب بورڈ نے دو کرپشن ریفرنسز کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق سی ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ اسد اللہ فیض اور دیگر افسران کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔اعلامیہ کے مطابق سی ڈی اے افسران نے کلینک کے لئے مختص پلاٹ کمرشل مقاصد کے لئے فروخت کیا۔اعلامیہ کے مطابق سی ڈی اے افسران نے قومی خزانے کو 91 ملین روپے سے زائد نقصان پہنچایا۔ اعلامیہ کے مطابق اے ایس بابر ہاشمی سابق سفیر ایمبیسی آف پاکستا ن صوفیہ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔جاری اعلامیہ کے مطابق ملزمان پر مبینہ طورپرسفارتخانہ کے فنڈز میں خردبرد کرنے کا الزام ہے۔اعلامیہ کے مطابق نیب بورڈ نے انوسٹی گیشنز کی منظوری دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق سید طلعت محمودچیف ایگزیکٹیو آفیسر زرعی ترقیاتی بینک کے خلاف کرپشن تحقیقات ہو گی۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ لیاقت جمنازیم کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف بھی کرپشن الزامات پر تحقیقات ہو گی۔اعلامیہ کے مطابق نیب بورڈ نے کرپشن شکایات پر 7انکوائریوں کی منظوری دی۔

اعلامیہ کے مطابق اسحق ڈار،سابق وزیر خزانہ،سید مہدی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف انکوائری ہو گی۔اعلامیہ کے مطابق وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے افسران/اہلکاران کے خلاف انکوائری ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق ملک تنویر اسلم اعوان سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب اور دیگر،نمرا تنویر، راحیلہ اصغر اور اصغر نواز کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…