ہفتہ‬‮ ، 04 اپریل‬‮ 2026 

کتنے فیصد پاکستانی وزیراعظم سے مایوس اور کتنے فیصد کی امیدیں برقرار،96 فیصد پاکستانی کس چیز سے پریشان ہیں؟ سروے میں عوام نے فیصلہ سنا دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 2018 کے انتخابات کے نتیجے میں معرض وجود میں آئی تو عوام کو اس سے بہت سے توقعات وابستہ تھیں جس کی بنیادی وجہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اپنی تقاریر میں کیے جانے والے دلفریب وعدے تھے چوں کہ عمران خان 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے بعد اقتدار پر براجمان ہوئے تو امیدوں کا بندھ جانا ایک فطری عمل

بھی ہے اسی لیے وقتا فوقتا ان کی حکومت کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے مختلف قسم کے سروے ہوتے رہتے ہیں، ایسا ہی ایک عوامی سروے پلس کنسلٹنٹ کی طرف سے بھی کیا گیا۔اس سروے کے نتائج کے مطابق 40 فیصد پاکستانیوں نے وزیر اعظم عمران خان کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے جب کہ 37 فیصد پاکستانی ایسے بھی ہیں جو وزیراعظم عمران خان کی کارکردگی سے خوش دکھائی دیے۔بتایا گیا ہے کہ اس سروے کے لیے ملک بھر کے مختلف علاقوں سے 2 ہزار سے زائد افراد سے ان کی رائے معلوم کی گئی، جن میں 96 فیصد پاکستانی اس وقت ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے خاصے پریشان نظر آئے، 63 فیصد افراد نے پاکستان کی معیشت کی سمت کو بھی غلط قراردیا، صرف یہی نہیں بلکہ 46 فیصد نے تو وزیراعظم عمران خان کے معیشت کو بحران سے نکالنے کے دعوے پر بھی اعتبار کرنے سے انکار کردیا، سروے نتائج میں 46 فیصد عوام نے ملک کے خراب معاشی حالات کا ذمہ دار بھی موجودہ حکومت کو ہی ٹھہریا تاہم 37 فیصد کا خیال تھا کہ معیشت کی خراب تر صورتحال کی ذمہ دار سابقہ حکومتیں ہیں۔اس سے پہلے انسٹیٹیو ٹ آف پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے نتائج میں کہتے ہیں کہ ملک میں فوری الیکشن ہونے کی صورت میں 26 فیصد افراد نے کہا کہ وہ پاکستان مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے، 25 فیصد لوگ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف

کو ایک بار پھر اقتدار میں دیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں، 9 فیصد کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں گے، 3 فیصد کی رائے ہے کہ جمعیت علمائے اسلام ان کے ووٹ کی حق دار ہے، 2 فیصد عوام تحریک لبیک پاکستان کو ووٹ دے گی جب کہ 1 فیصد لوگ عوامی نیشنل پارٹی، 1 فیصد آل پاکستان مسلم لیگ، 1 فیصد پاکستان مسلم لیگ ق اور 1 فیصد ہی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…