کراچی (این این آئی )مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 350روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 9ہزار200روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونا29ڈالرکے نمایاں اضافے سے بڑھ کر1801ڈالر ہو گیا جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا
رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت350روپے کے اضافے سے 1لاکھ 9ہزار200روپے ہو گئی اسی طرح300روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار 621روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔گزشتہ روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1150روپے کی نمایاں کمی سے ایک لاکھ 8ہزار850روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا15ڈالرکی کمی سے 1772ڈالر ہو گیا جس کے زیر اثر ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت1150روپے کی کمی سے 1لاکھ 8ہزار850روپے ہو گئی اسی طرح986روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 93ہزار 321روپے کی سطح پر آگئی ۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نومبر کے آخری کاروباری سیشن کےدوران اتار چڑھائو کا سلسلہ دیکھنے میں آیا لیکن مجموعی طور پر تیزی کا رجحان غالب آگیا اور کے ایس ای100انڈیکس 41ہزارکی نفسیاتی حدکو بحال کرتے ہوئے 261.73پوائنٹس کے اضافے سے41068.82پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ62.5فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 34ارب25کروڑ27لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 2.32فیصد کم رہا۔