جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

بلاول کو پارٹی امور چلانے کی جزوی اجازت سندھ میں عہدیداروں کو فارغ کرنے کے اختیارات دینے سے انکار

datetime 7  جولائی  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ان کے والد آصف علی زرداری نے صرف جزوی طور پر پارٹی امور چلانے کی اجازت دے دی ہے تاہم سندھ میں عہدیداروں کو فارغ کرنے کے اختیارات نہیں دیئے گئے ہیں ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آخر کار سابق صدر اور پارٹی کے شریک چیئرمن آصف علی زرداری نے پارٹی امور چلانے کے لئے چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو کو کچھ اختیارات دیئے تاکہ وہ کچھ فیصلے کر سکے اور اپنی دانش اور فراست کو بروئے کار لا سکے۔ تاہم انہیں اپنے طور پر پارٹی میں کسی کو ھائر یا فائر کرنے کا اختیار نہیں ہے۔اس سے قبل آصف علی زرداری کہ چکے ہیں کہ ان کے بیٹے کو سیاسی طور پر بالغ اور پختہ ہونے کے لئے وقت درکار ہے او ان سے کہا کہ مناسب وقت کا انتظار کیا جائے اس کے بعد پارٹی کی بھاگ دوڑ ان کے ہاتھ میں تھما دی جائے گی۔ زرداری کے ایک ساتھی کا کہنا ہے کہ نوجوان بلاول کو ایک خاص مینڈیٹ دیا گیا ہے جس کے ذریعے وہ سندھ حکومت اور پارٹی کے معاملات دیکھتے ہیں گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کی میٹنگز کی ہیں
مزیدپڑھیے :رمضان مقابلہ جیتیں اور لونڈی حاصل کریں

اور بلاول نے سندھ حکومت کو کہا ہے کہ وہ خود کو بہتر کرے اور پنجاب کے پارٹی رہنماو¿ں کی بات بھی سنی ہے اور انہیں عید تک انتظار کرنے کو کہا ہے جس کے بعد وہ اہم فیصلے کریں گے۔ دریں اثناءآصف علی زرداری کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ بلاول پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں اور اب وہ پارٹی امور میں فعال ہو گئے ہیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما راجہ ریاص نے کہا ہے کہ بلاول عید کے بعد ہر مہینے لاہور کا دورہ کیا کریں گے اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے کارکنوں اور رہنماو¿ں سے ملاقات کریں گے



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…