جدہ( آن لائن )نادرا کی ون ونڈو سہولت خدمات قونصل خانہ پاکستان ، جدہ میں شروع کردی گئیں۔ اس کا افتتاح قونصل جنرل پاکستان جناب خالد مجید نے نادرا ہیڈ کوارٹر ، اسلام آباد سے آنے والی تین ممبران سینئر عہدیداروں کی وزٹ ٹیم کے ساتھ کیا۔ ون ونڈو سروسز پروسیسنگ
کے وقت کو مزید اسٹریم لائن اور تیزرفتار بنائے گی۔اس کے علاوہ ، درخواست دہندگان کو متعدد کانٹرز دیکھنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور اس کے بجائے فیس جمع کرانے ، بائیو میٹرکس ، فوٹو ، ڈیٹا انٹری ، فارم پرنٹنگ اور جمع کرنے سمیت پورے عمل کو ایک میز پر سنبھالا جائے گا۔ نیا نظام پچھلے نظام کے مقابلے میں زیادہ صارف دوست ہے۔ مذکورہ اقدام قونصلیٹ جنرل کی پاکستانی کمیونٹی کو بہتر اور قابل قونصلر خدمات فراہم کرنے کے لئے جاری کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ قونصلیٹ جنرل، چیئرمین نادرا اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہے کہ انہوں نے بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے نادرا خدمات کو اپ گریڈیشن کرنے میں گہری دلچسپی لی۔