منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

مہنگائی کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے ٹھس آلو، ٹماٹر، انڈے اور مرغی سمیت 13 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)ہفتے کے دوران ملک میں 13 مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ،وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے جاری کردہ اپنی ہفتہ واررپورٹ میں کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 0.24 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی

جب کہ 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا،جو اشیا گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگی ہوئیں ان میں آلو کی قیمت میں 5.88 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹرکی فی کلوقیمت میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ، انڈے کی قیمت بھی فی درجن 5.87 روپے بڑھ گئی۔ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو کا اضافہ ہوا اور خشک دودھ کی قیمت 1.39 روپے فی کلو بڑھ گئی،دستیاب اعداد و شمار کے مطابق کیلے بھی 0.66 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت میں تین روپے 87 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، چینی کی قیمت میں بھی تین روپے فی کلو سے زائد کی کمی آئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل، پیٹرول، دال ماش، دال مسوراور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، تازہ دودھ، گوشت، چاول، لہسن اور دہی  بھی سستے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…