جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

ترکی کے معروف کاروباری گروپ کا پاکستان میںبھاری سرمایہ کاری کا اعلان ،کن شعبوں میں پیسہ لگایا جائیگا؟تفصیلات آگئیں

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ترکی کا گروپ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کریگاان شعبوں میں تعاون کے سلسلے میں اسلام آباد میں تقریب ہوئی جس کا اہتمام عمارت گروپ آف کمپنیز کے چیئرمین شفیق اکبر نے اسلام آباد میں کیا ۔

تقریب میں ترکی کے معروف کاروباری گروپ کے عہدیدار ،اسپین کے مندوبین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شفیق اکبر نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے رئیل اسٹیٹ سیکٹر اور متعلقہ شعبوں میں بہت صلاحیت ہے۔ ترک کمپنی کے عہدیدار مصطفی ساک نے کہاکہ ترکی کی کمپنیوں کی پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ شراکت مزید معاون ہوگی، پاک ترک دوستانہ تعلقات اور مضبوط ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور ترکی ترجیحاتی معاہدے پر بات کر رہے ہیں جس سے ٹرانسپورٹ، ٹیلی کمیونیکیشن، مینو فیکچرنگ، سیاحت اور دیگر صنعتوں میں دو طرفہ تجارت بڑھے گی۔تقریب سے وفاقی وزیر حماد اظہر، شہریار آفریدی، معاون خصوصی عثمان ڈارنے بھی خطاب کیا جب کہ ترکی کے سفیر، معاون خصوصی ذو الفقار بخاری اور متعدد شخصیات نے تقریب میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…