اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے، کرنٹ اکائونٹ توازن میں بھی بہتری

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)حکومتی اقدامات کی بدولت زرمبادلہ کے زخائر 20 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے ہیں جب کہ رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں کرنٹ اکائونٹ سرپلس 1.16 ارب ڈالر رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ کے زخائر 20 ارب ڈالر کی سطح عبور کرگئے ہیں، گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 19 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا 13 نومبر کو مجموعی زخائر کی مالیت 20 ارب 8 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 ارب 93 کروڑ 12 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں جب کہ کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 15 کروڑ 44 لاکھ ڈالر کی زخائر موجود ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ(یکم جولائی تا 31اکتوبر)کے دوران میں جاری کھاتے کے توازن میں نمایاں بہتری ہوئی ہے۔ ستمبر میں کرنٹ اکانٹ 5 کروڑ 90 لاکھ جب کہ اکتوبر میں 38 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، اس طرح رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ جاری کھاتے کا مجموعی فاضل بیلنس ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رہا ہے۔ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں جاری کھاتے کو 1.4 ارب ڈالر کا خسارہ تھا ۔ جاری کھاتے کا توازن بہتر بنانے میں ترسیلات میں اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی نے اہم کردار ادا کیا ۔رواں سال کے پہلے 4 ماہ جاری کھاتے کا فاضل بیلنس 1.20 ارب ڈالر رہا جب کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 1.4 ارب ڈالر خسارہ تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…