بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

ڈالر مہنگا اور سونا سستا ہوگیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد،لاہور (،مانیٹرنگ ڈیسک ،آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز شہر کی صرافہ مارکیٹوں اور بازاروں میں خالص سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 6 سو روپے

اور 22 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 3 ہزار 308 روپے کی سطح پر رہی جبکہ چاندی 1 ہزار 180 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔ دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا اور ڈالر کی قدر 160 روپے سے تجاوز کر گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں آج صبح کمی ہوئی تھی لیکن یہ زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور ڈالر نے پھر اونچی اڑان شروع کر دی ، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہونے کے بعد 160 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔یاد رہے گزشتہ دو روز میں ڈالر کی قیمت پاکستانی روپے کے مقابلے میں سوا تین روپے بڑھ چکی ہے۔علاوہ ازیں سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہو اتو 100 انڈیکس 40 ہزار 514 پوائنٹس پر تھا تاہم ٹریڈنگ کے دوران کوئی واضح اضافہ دیکھنے میں نہیں آ سکا ہے ، 100 انڈیکس اس وقت 46 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 561 پوائنٹس پر ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…