شیخوپورہ(آن لائن) مرغی کا گوشت ٹرپل سینچری کرگیا چینی ٹماٹر اور آلو بھی سینچری بنانے میں کامیاب ہوگئے شیخوپورہ انتظامیہ منگائی پر قابو پانے پر مکمل طور ناکام ہوچکی ہے شیخوپورہ انتظامیہ کی مہنگائی کے خلاف اقدامات صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے افسران بالا کو
سب اچھا کی رپورٹ دی جاتی ہے جبکہ حقائق اسکے برعکس ہیں. مرغی کا گوشت بھی عام ?دمی کی پہنچ سے دور ہوگیا مرغی کا گوشت 300 روپے کلو سے 320 روپے تک ?لو 110 سے لیکر 120 روپے کلو چینی 105 روپے سے لیکر 110روپے تک ٹماٹر 140 روپے کلو سے 160 روپے تک فروخت ہورہے ہیں مہنگائی پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے لگا? گئے سہولت بازار میں جو چیزیں فروخت ہورہی ہیں انکی کوالٹی بھی معیاری نہیں ہے اس لیے عوام گھریلو استعمال کی متعدد اشیائ� سہولت بازار کی بجا? عام بازاروں سے مہنگے داموں پر خریدنے پر مجبور ہیں مہنگائی سے تنگ عوام نے اعلی احکام سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی کا تدارک مستقل بنیادوں پر کیا جائے تاکہ مہنگائی میں پسی عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔