اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے تاہم حکومت کی اولین ترجیح امن و امان کی بحالی ہے۔کراچی میں ایف پی سی سی آئی میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن کی بحالی کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے تاہم صوبائی حکومت کی اولین ترجیح کراچی سمیت صوبے بھر میں امن وامان کی بحالی ہے، کراچی مین زیادہ تر جھگڑے زمین کے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت رینجرز کو پولیس کی مدد کیلیے بلایا گیا ہے، پولیس کے ساتھ رینجرز بھی امن کی بحالی کیلئے مثبت کردار ادا کر رہی ہے، صوبہ میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل ہر ممکن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کریں گے، شہر میں امن آئے گا تو صنعتکار خود شہر میں آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کا مسئلہ پرانا ہے، شہر میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، بہت جلد اس پر قابو پالیں گے۔
کراچی میں امن کا مسئلہ صدیوں پرانا ہے، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا
-
مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے



















































