منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

ڈی جے بٹ کا تحریک انصاف پر 8کروواجب لاادا ہونے کا الزام ،عدالت جانے کی دھمکی دیدی

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )ڈی جے بٹ نے دعویٰ کیاہے کہ تحریک انصاف کی طرف ان کے 8کروڑوپے واجب ادا ہیں،اس لیے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر رہنماﺅں کیخلاف عدالت جانے کے بارے میں غورکر رہاہوں۔تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ کا کہنا تھا کہ گجرات اور اسلام آباد دھرنے کی پیمنٹ نہیں ہوئی ،پہلے عمران خان صاحب فون اٹھاتے تھے لیکن وہ اب فون نہیں اٹھاتے ،علیم خان سے ملاقات ہوئی انہوں نے اپنے اسسٹنٹ کے پاس بھیج دیا جس پر انہوں نے کہا کہ تین کروڑ لے لو اور ہماری جان چھوڑ دو۔ڈی جے بٹ نے کہا کہ اس کی مکمل پیمنٹ 14کروڑ تھی جس میں سے 6کروڑ وپے ادا کیے گئے باقی رقم ابھی تک واجب الادا ہیں ، لوگوں کے 5کروڑروپے ادا کرنے ہیں جن میں جنریٹر اور لائٹنگ والوں سمیت دیگر لیبر کے پیسے شامل ہیں جو کہ ابھی تک ادا نہیں کیے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ڈی جے بٹ نے کہا کہ عمران خان ہرد فعہ رقم کی ادائیگی کی یقین دہانی کرواتے ہیں اور رقم کی ادائیگی کیلئے علیم خان اور شعیب صدیقی کو ذمہ داری سونپی گئی تھی تاہم یقین دہانی کروائی گئی کہ دھرنے کے ختم ہونے کے ایک ہفتے بعد تمام ادائیگی کر دی جائے گی
مزیدپڑھیے:تنویر زمانی نے بس نہیں کرنی۔۔۔

۔ڈی جے بٹ کے کہا دھرنا 126دن چلے گا یہ نا تو عمران خا ن کو معلوم تھا اور نہ ہی مجھے پتہ تھا اور مجھے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ دھرنے کے ختم ہونے کے ایک ہفتے بعد پیمنٹ کر دی جائے گی لیکن اب چھ ماہ گزر چکے ہیں لیکن پیمنٹ نہیں کی گئی۔ڈی بٹ کے بیان کے نشر ہونے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈی جے بٹ ہمارے دھرنے کے ہیروز میں سے ایک ہے اور انہوں نے ڈی بٹ کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…