بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

فرانس ہو یا کوئی اورملک، نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کرنیوالے کو رونددینگے، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) سرکار د و عالمؐ کی شان بیان کرنا انسان کے لئے سعادت ہے، ناموس رسالتؐ پر جان قربان کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہے، کفار کی سازشوں سے نمٹنے کے لئے امت مسلمہ متحد ہوجائے ۔ گڈ گورننس لاہورتحصیل ماڈل ٹائون کے سیکرٹری ندیم اصغر جنجوعہ نے کانفرنس کا اہتمام کیا ، سیرت کانفرنس کی مہمان خصوصی مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور صدر

پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب اعجاز احمد چوہدری تھے، کانفرنس کی صدارت سیکرٹری گڈ گورننس پنجاب اعجاز احمد منہاس نے کی جبکہ علی امتیاز وڑائچ،ندیم اصغر جنجوعہ، غلام محی الدین دیوان، ظہیر عباس کھوکھر، رانا عبدالسمیع ، ڈاکٹر عاطف الدین،ندیم اصغر جنجوعہ، روبینہ شاہین، فیاض بھٹی ، میاں ثاقف، طارق متن سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنما اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم و ممتاز شخصیات اور علماء و مشائخ نے خطاب کیا۔ مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے خطاب میں کہاکہ حضرت محمد ؐ کے اسوہ حسنہ کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے،حکومت پنجاب نے ہفتہ شان مصطفی ؐ منانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم جن کی شان بیان کررہے ہیں وہ انسان کے بس کی بات ہی نہیں، ہم خوش قسمت ہیں کہ سرکار دو عالمؐ کی امت ہیں اور ہمارا دین اسلام ہے جو امن کا دین اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، ہمارے نبیؐ صرف مسلمانوں کے لئے ہی نہیں بلکہ تمام مذاہب کے لئے رحمت ہیں۔ سرکار دو عالم ؐ تمام جہاں اور پوری کائنات کیلئے رحمت اللعالمین ہیں،نبی آخر الزماںؐ پر ایمان لائے بغیر ہمارا ایمان مکمل نہیں ہوتا۔وزیراعظم عمران خان سچے عاشق رسولؐ ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں ہم ہفتہ شان مصطفی ؐ منارہے ہیں، پورے صوبے میں سرکار دو عالمؐ کی آمد بابرکت کی مناسبت سے تقاریب منعقد ہورہی ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ نبی کریمؐ کی ذات اقدس سے محبت پوری دنیا کے مسلمانوں کے ایمان کا

حصہ ہے اور وہ کسی بھی صورت برداشت نہیں کرسکتا ہے کہ آقائے دو جہاں سرکار مدینہ حضرت محمدؐکی ذات مبارکہ کو کسی بھی حوالے سے نشانہ بنایا جائے۔ نبی رحمتؐ کی ذات بابرکات کو مالک کائنات نے سب جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا اور آپ نا صرف دنیا بلکہ آخرت میں بھی ہر کمزور کا سہارا اور امید ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سب کی

آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔بھارت را کے زریعے پاکستان کی قومی سلامتی کیساتھ کھیل کھیل رہا ہے۔مودی کی انتہا پسندانہ سوچ ایک نہ ختم ہونے والی ذہنیت ہے،اپوزیشن کو فی الفور اپنے اداروں کیساتھ یکجہتی کرنی چاہیے۔ بارڈر پر جو جوان کھڑے ہیں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہونا ہے۔ہم شہداء کے خون کے بھی مقروض ہیں، ہمارے ادارے ہندوستان کی توپوں کو خاموش کرنے میں مصروف ہیں۔

ہندوستان کا دہشت گردی کا بیانیہ پوری دنیا میں ایکسپوز ہو رہا ہے۔دنیا کو پیغام جانا چاہیے کہ نبی کی ناموس پر ہماری جان بھی قربان ہے۔ فرانس ہو یا پھر کوئی کتنا بھی بڑا ہو، جو گستاخی کرے گا اسکو پاؤں کے نیچے روندیں گے۔اقتدار ووٹر کی مرضی سے تو مل سکتا ہے لیکن چور دروازے سے نہیں۔وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے ترجمان بن کر انکی جنگ لڑ رہے ہیں۔ہندوستان کو ہم اسکی زبان میں

جواب دینے کیلئے تیار ہیں فوج ایک آئینی ادارہ ہے، مریم آئین و قانون سے ماورا ہوکر اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے،گلگت بلتستان کے نتائج کا فیصلہ زرداری صاحب کی سوچ نے نہیں کرنا۔پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری ،علی امتیاز وڑائچ، غلام محی الدین دیوان، ملک ظہیر عباس کھوکھر، ندیم اصغر جنجوعہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ نبی کریم ؐ کی ناموس پر ہماری جان بھی قربان ہے،

ہم اپنے آقا کریم ؐ کی ناموس کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پوری دنیا کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔وزیر اعظم عمران خان اقبالؒ کی فکر کے مطابق ریاست مدینہ بنانے کی بات کرتے ہیں ۔علامہ اقبالؒنے نوجوانوں کو جینے اور کامیابی کی سمت دی، آج فکر اقبال کو اپناتے ہوئے ہی ہم کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، برصغیر کے مسلمانوں میں جذبہ حریت اقبالؒ نے ہی بیدار کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج دشمن بھارت کی توپیں سرحد پار سے آگ اگل رہی ہیں اور ہمارے شہریوں کو شہید کررہی ہیں تو دوسری طرف نوازشریف اور ان کی بیٹی ان کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں، ان باپ بیٹیوں بلکہ چچا بھتیجوں نے جتنا نقصان اس ملک کو پہنچایا اس کی تلافی ممکن نہیں، انہوںنے پیسہ لوٹا، ملکی سلامتی پر حملے کیے، لوگوں کے خون پسینے کی کمائی لوٹ کر فرار ہوئے آج باپ باہر بیٹھ کر پاکستان سے

دشمنی نبھا رہا ہے تو دوسری طرف بیٹی ملک کے اندر بیٹھ کر اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کررہی ہے۔ پی ٹی آئی کے دیگر رہنمائوں نے اپنے خطابات میں کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر کی جانے والی مذموم حرکتیں قطعی طور پر ناقابل برداشت ہیں، گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ سے نبی کریمؐ اور دیگر انبیاء کرام کے بارے میں گستاخانہ حرکتوں جیسے توہین آمیز اقدامات پر

پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم دنیا کو بھر میں اس حقیقت کو اجاگر کریں گے کہ آقائے دو جہاں، سرکار مدینہ حضرت محمدؐ اللہ تبارک وتعالی کے وہ جلیل القدر پیغمبر اور خاتم النبیین ہیں جنہوں نے دنیا کو امن و سلامتی کا درس دیا۔آزادی اظہار کے نام پر کی جانے والی مذموم حرکتیں قطعی طور پر ناقابل برداشت ہیں، گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ سے نبی کریمؐ اور دیگر انبیاء کرام کے

بارے میں گستاخانہ حرکتوں جیسے توہین آمیز اقدامات پر پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے امت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں نبی رحمتؐ کی شان اقدس بارے بھرپور اور موثر پیغام دیا۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مسلم ممالک کے سربراہان کو خط کے ذریعے زور دیا ہے کہ وہ اسلامو فوبیا اور خاص کر یورپی ممالک کے رہنماؤں کے بیانات کے خلاف متحد ہوکر

کردار ادا کریں۔رہنمائوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر سال ربیع الاول میں ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ منانے کا اعلان کیا اور50کروڑ کا رحمت اللعالمین سکالرشپ فنڈ قائم کیا ہے۔ ہم اپنے نبی کریمؐکی شان میں گستاخی برداشت نہیںکرسکتے۔ ہماری نبی کریم ؐ کی حرمت ہمارا ایمان ہے اور وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں اس معاملے کواٹھایا ہے، وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران میں

حرمت رسولؐ کیلئے قوانین بنانے کیلئے آواز بلند کی یہ سچے عاشق رسولؐ ہیں جو اپنے نبی کریم ؐ کی حرمت کیلئے پوری دنیا کے سامنے آواز بلند کررہے ہیں، تقریب میں رانا احمدسعود ، میاں عبدالصبور ، عظیم اشرف، شاہد عمران بھٹی، ذیشان اقبال، امجد وڑائچ سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنان ، ٹائیگر ز فورس کے نوجوانوں نے شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…