جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے منحرف ارکان اسمبلی کی تعداد ماضی کے مقابلے میں کتنی ہے ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے منحرف ارکان کی تعداد ماضی کے مقابلے میں نہایت کم ہے ۔ماضی میں کم از کم تین بار مسلم لیگ (ن) کے ارکان بڑی تعداد میں منحرف ہو ئے تھے ،روزنامہ جنگ میں طارق بٹ کی شائع خبر کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے

رہنما سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ اب ہم لوٹوں کے بغیر بہتر پوزیشن میں ہیں ۔اس بار پارٹی چھوڑنے والوں سے پارٹی میں کوئی دراڑیں نہیں پڑیں ۔ پارٹی سے انحراف کی بڑی مثال بلوچستان اسمبلی کی ہے جب 2018 میں سینیٹ کے انتخابات کے وقت پوری صوبائی پارلیمانی پارٹی نے وفاداریاں تبدیل کر لی تھیں اور وزیر اعلی ثنا اللہ زہری نے پارٹی ہدایات کے بر خلاف استعفیٰ دے دیا تھا ۔باغیوںکی جانب سے حکومت تشکیل دئے جا نے کے بعد تمام منحرفینکو نئی صوبائی حکومت میں اچھے عہدے مل گئے ۔اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو ایک بھی سیٹ نہیں ملی ۔مسلم لیگ (ن)کو پہلا برا دھچکا 2002 کے انتخابات میں لگا جب ن لیگ کے الیکٹیبلز نے مسلم لیگ (ق)میں شمولیت اختیار کر لی تھی ۔لیکن 2008 کے انتخابات میں ن لیگ کو سنبھالا ملا اور وہ پنجاب میں اپنی حکومت بنانے میں کامیاب ہو ئی ۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے 9 ارکان قومی اسمبلی

منتخب ہو ئے جن میں ملک پرویز کے علاوہ سب منحرف ہو ئے ۔لیکن بعد ازاں ہو نے والے انتخابات میں ان میں سے کوئی منتخب نہ ہوا جبکہ ملک پرویز نے بعد کے تمام انتخابات جیتے ۔ 1990کی دہائی میں وفاداریاں تبدیل ہو ئیں جب منظور وٹو وزیر اعلیٰ بنے تھے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…