ہفتہ‬‮ ، 13 دسمبر‬‮ 2025 

سیا سی رشوتو ں کا با زار گر م،عمران خان کے بینرز لگا کر یہ چیز تقسیم کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں ایک امیدوار کو کس شرط پر دستبردار کرایا گیا، مولانا فضل الرحمان نے الزامات کی بوچھاڑ کر دی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

ڈیر ہ اسما عیل خان ( آن لاین)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت و بلتستان کے الیکشن میں جعلی حکومت نے پر ی پول دھاندلی کا منصو بہ بنا یا ہے ،ا نتخابی قواعد ضوابط کی دھجیا ں اڑائی جا رہی ہیں، سیا سی رشوتو ں کا با زار گر م ہے ہزاروں بوریو ں پر مشتمل گندم کے ٹر ک عمران خا ن کے بینر ز لگا کر تقسیم کی جا رہی ہے ایک امید وار کو پی ٹی آئی کے

امید وار کے حق میں اس شرط پر دستبردار کرا یا گیا ہے کہ اس کو مشیر بنا یا جا ئے گا ایک حلقے میں سر کا ری ملا زمین کے ووٹو ں کی تعداد کل سات سو ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے 1079 بیلٹ پیپر جاری کئے ہیں الیکشن کے نتائج کے پہلے سے مر تب کئے جا رہے ہیں الیکشن کمیشن اور ایجنسیا ں اپنی ذمہ داریا ں نہیں نبھا رہی وہ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کر ہے تھے اس موقع پر ان کے ساتھ خیبر پختونخوا ہ میں اسمبلی میں پارلیمانی لیڈ ر مولانا لطف الرحمان بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام پر ہمارا اعتما د ہے وہ حکومتی جھوٹے نعرو ں کو ٹھکرا دیں گے جعلی سر وے کو وہا ں کی عوام تسلیم نہیں کریگی وہ حکومت امیدوارو ں کو شکست سے دو چار کرینگے انہوں نے کہا کہ حکومت کرونا کے پیچھے چھپ رہی ہے ہمارے جلسے شیڈول کے مطا بق ہونگے سوا ت ، تر بت اور حافظ آباد کے جلسو ں میں اگر کرونا نہیں آیا تو پشاور ، ملتا ن ، لاہور کے جلسے میں بھی کرونا نہیں آئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ کرا چی واقعہ کی انکوائر ی میں ذمہ دارو ں کا تعین تو کر دیا گیا ہے لیکن اس کی کہانی بڑی مضحکہ خیز ہے جس ادار ے کے لو گ خود اس واقعے میں ملوث ہیں وہی انکوائر ی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے دو جماعتو ں کے لیڈرو ں نے جو انٹر ویو دیئے ہیں ان کے الفاظ کی تعبیر میں اختلاف تو ہو سکتا ہے لیکن اس بات پر پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں

کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی ہو ئی ہے اور اس دھاندلی کے ذمہ دار سول و فو جی اسٹیبلشمنٹ ہیں اس لئے ہم ان ذمہ دارو ں سے بات کرینگے نہ کہ موجو دہ جعلی حکومت سے انہوں نے کہا کہ اداروں کو یہ احساس دلا نا چاہتے ہیں کہ وہ سیا ست میں حصہ نہ لیں اس سے ملک میں بحرا نی کیفیت پیدا ہو تی ہے انہوں نے کہا کہ سلیکٹیڈ حکومت خا رجہ محا ذ پر مکمل طور پر ناکام ہو چکی

ہے اور سعو دی عر ب اور متحدہ عر ب امارات جیسے قریبی دوستو ں سے بھی ہمارے تعلقات خرا ب ہو چکے ہیں اس وقت عوام موجو د ہ جعلی حکومت سے نا لا ں ہے مہنگا ئی ، کر پشن ، عرو ج پر ہے اور عوام کو موجو د ہ جعلی حکومت سے نجات دلا کر رہینگے ، انہوں نے کہا کہ عمرا ن خا ن اپنی تقریر کا لب و لہجہ تبدیل نہیں کر سکا

تو وہ تبدیلی کیا لائیگا صرف عمران خان کو ہٹانے سے کوئی تبدیلی نہیں آئیگی نئے الیکشن پاکستان کی ضرور ت ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا پرجتنی قدغنیں اس حکومت میں لگائی ہیں پہلے کبھی نہیں تھی اور میڈیا کی شخصیات نے قید و بند کی صعو بتیں جھیلیں اور اب بھی میڈیا کے سر برا ہان کے سر و ں پر تلوار لٹک رہی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…