راولپنڈی (آن لائن) ملک کے مختلف علاقوں کی طرح راولپنڈی میں جاری کورونا کی نئی لہر نے بے نظیر بھٹو ہسپتال کے مزید 20 ڈاکٹروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا20ڈاکٹروں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد ہسپتالوں کے عملے میں خوف
وہراس پیدا ہو گیا ہے کورونا کا شکار ہونے والے ڈاکٹرز بے نظیر بھٹو ہسپتال کے میڈیکل یونٹ میں تعینات ہیں جبکہ متاثرہ ڈاکٹروں نے وائرس کی تصدیق کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیاہے ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو ہسپتال میں تعینات مزید 8 ڈاکٹروں کے کورونا ٹیسٹ رپورٹ کا تاحال انتظارہے بے نظیر بھٹو ہسپتال میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں 3 سٹاف نرسیں، 1 وارڈ بوائے،1ٹیکنیشن اور 1سینٹری ورکر شامل ہے ذرائع کے مطابق بے نظیر بھٹو ہسپتال کی ہر یونٹ میں سے 6 مریض روزانہ کی بنیاد پر کورونا کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانے میں بری طرح ناکام نظر آہا رہی ہے کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باوجود بے نظیر بھٹو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ناقص انتظامات کے باعث ہسپتال میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے۔