اتوار‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2026 

غریب عوام اپنا مسیحا کہاں تلاش کرے ،بجلی صارفین پر مزید82 ارب 69 کروڑ روپےکا بوجھ ڈالنے کی تیاری‎

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)بجلی صارفین پر مزید 82 ارب 69 کروڑ روپے کا بوجھ منتقل کرنیکی تیاریاں شروع ہوگئیں اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے درخواست موصول ہوگئی ہے۔نیپرا کو دی گئی درخواست میں 82 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ بجلی صارفین پر ڈالنے کا کہا گیا ہے۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے درخواست گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے دی ہے۔درخواست کے ذریعے کمپنیوں نے نیپرا سے اپریل سے جون 2020ء تک کی ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے۔نیپرا حکام کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے کیپیسٹی پرچیز پرائس کی مد میں 81 ارب 10 کروڑ روپے مانگے ہیں۔کمپنیوں نے آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 56 کروڑ 70 لاکھ روپے اور یوز آف سسٹم چارجز کی مد میں 2 ارب 27 کروڑ روپے مانگے ہیں۔نیپرا میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی اربوں روپے اضافی بوجھ بجلی صارفین پر منتقل کرنے کی درخواست پر 24 نومبر کو سماعت کی جائے گی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…