جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

خوشیاں غارت ہوگئیں کرونا وائرس کی ویکسین آنے کا ابھی کوئی چانس نہیں کیونکہ۔۔۔ ڈاکٹرعطا الرحمن نے دستیابی کا وقت بتا دیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،واشنگٹن(آن لائن، این این آئی )کورونا وائرس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین سے متعلق خوشیاں منانا قبل از وقت ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ٹاسک فورس کووڈ 19 ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کہا کہ کووڈ 19 کی

ویکسین سے متعلق خوشیاں منانا قبل از وقت ہے، ابھی ویکسین کا اپروول نہیں ہوا جس میں 2 ماہ لگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین کو منفی 80 ڈگری پر رکھنا ہوگا اور پاکستان سمیت تیسری دنیا میں منفی 80 ڈگری پر ٹرانسپورٹیشن موجود نہیں جب کہ ویکسین کا اثر کتنی دیر قائم رہے گا، دو ماہ یا تین ماہ یہ بھی پتا نہیں۔ڈاکٹر عطاء الرحمان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور قیمت یہ بھی ایک مسئلہ ہے البتہ چینی کمپنی نے بھی ویکسین تیار کی ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی ویکسین کے کلینیکل تجربات کامیاب ہوچکے ہیں اور اسے منفی 80 ڈگری ٹرانسپورٹیشن کی بھی ضرورت نہیں لہٰذا چینی کمپنی کی ویکسین پاکستان کے لیے بہتر ہے اور کمپنی نے کامیابی پر زیادہ شور شرابا نہیں کیا۔ دوسری جانب امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے بھی کہاہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کی منظوری کے بعد اس کے آنے میں بھی کئی ماہ لگیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں امریکا

کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال کی منظوری سائنس کی روشنی میں ہونی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مستند ذریعے سے منظور ہونے والی ویکسین ہی عوام کے لیے قابلِ بھروسہ ہو گی۔نو منتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی اچھی

خبر کے باوجود امریکا موسمِ سرما کے سخت دنوں سے گزرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں اب بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہم سائنس کی پیروی

کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام ماسک ضرور پہنیں، اس سے ہزاروں زندگیاں محفوظ ہو سکتی ہیں۔جو بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد ہماری کورونا ٹیم بھرپور طریقے سے کام کرے گی۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…