اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے اس بات کے واضح اشارے دئیے ہیں کہ وہ پاکستان کے لئے دو ارب ڈالرز قرضے کی تجدید نہیں کرے گا ۔اس ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاکستان نے بھی اپنے زر مبادلہ ذخائر کو کم ہو نے سے بچانے کی راہیں تلاش کر نا شروع کردی ہیں ۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی شائع خبر کے مطابق چین یا
کمرشل قرضوں کے ذریعہ دو ارب ڈالرز کا بندو بست کرنا پڑے گا ۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے دو ارب ڈالرز ڈپازٹس کے معاملے میں کوئی نئی پیش رفت نہیں ہو ئی ہے کیونکہ دو ماہ بعد یہ میچور ہو جائیں گے ۔خصوصی سیکرٹری خزانہ محسن چاندنا کے وزارت مواصلات میں تبادلے کے بعد ابھی تک کسی با قاعدہ ترجمان کا تقرر نہیں کیا گیا ۔