جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

طویل خشک موسم ختم ہونے والا ہے، محکمہ موسمیات  نے موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشن گوئی کر دی ‎

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)موسم سرما کے طویل سلسلے کے بعد محکمہ موسمیات نے پہلی بارش کی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے ماہرین کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ رواں ہفتے مغربی ہوائوں کا ایک کمزور سسٹم پاکستان میں داخل ہو گا جس کی وجہ سے شمالی پنجاب ، کشمیر ، گلگت اور خیبر پختونخواہ کے علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔

دوسری طرف پاکستان بھر گزشتہ روز موسم  خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سردرہا،جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور مکران کے ساحلی علاقوں میں سموگ/دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر بھی کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہےگا۔ اس دوران صبح کے اوقات میں پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور مکران کے ساحلی علاقوں میں سموگ/دھند چھائے رہنے کا امکا ن ہے ،جبکہ بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع کی جارہی ہے ، اسی طرح جمعرات کے دن ملک بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور

کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکا ن ہے ۔ جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے ،تاہم ہفتہ کے روز گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر جبکہ شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی

دھند/سموگ چھائے رہنے کی توقع۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جبکہ اتوار دن ملک کے بالائی پنجاب، اسلام آباد،گلگت بلتستان،خیبر پختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر جبکہ شمالی بلوچستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…