پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی کا بیان بھی سامنے آگیا ، اہم انکشافات

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شہباز شریف فیملی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے والے مشتاق چینی کا بیان بھی سامنے آگیا ،مفروضی قرضے کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے سلمان شہباز نے 10 کروڑ میرے اکاونٹ میں منتقل کروائے تھے۔مشتاق چینی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ قاسم قیوم اور

عبدالقیوم نے میرے اکائونٹ سے ٹی ٹیز لگوائیں، طریقہ کار یہ تھا کہ میں نے قاسم قیوم کی نقد 6 کروڑ روپے دئیے، قاسم قیوم نے ٹی ٹیز لگوائیں اور یہ ظاہر کیا کہ یہ رقم مجھے باہر سے موصول ہوئی ہے ۔2014 میں مجھے سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کے استعمال کیا گیا، مجھے کہا گیا کہ سلمان شہباز کے 60 کروڑ کو بلیک سے وائٹ منی میں منتقل کرنا ہے، میں نے بے بسی کا اظہار کیا تو کہا گیا صرف اپ کا اکائونٹ استعمال ہوگا، پرانے کاروباری تعلقات اور لالچ میں آکر میں نے اجازت دے دی۔ مشتاق چینی نے کہا کہ 2014 میں سرکلر روڈ برانچ سے 21 کروڑ 40 لاکھ کی ٹی ٹیز لگوائی گئیں،اسی سال پھر مشتاق اینڈ کمپنی کے اکائونٹ سے 29 کروڑ 30 لاکھ کی ٹی ٹیز لگائی گئیں،اس رقم کے برابر چیک میں نے کاٹ کر محمد عثمان کے حوالے کر دئیے، وقار ٹریڈنگ کمپنی سے میرے اکائونٹ میں 10 کروڑ منتقل کیے گیے، اس رقم کے برابر کا چیک میں نے محمد عثمان کے حوالے کیا، سلمان شہباز نے ان ساری ٹرانزیکشن

کے فرضی معاہدے تیار کروائے، معاہدوں کے مطابق 60 کروڑ کی رقم میں نے سلمان شہباز سے بطور قرض حاصل کی، مفروضی قرضے کو حقیقت کا رنگ دینے کے لئے سلمان شہباز نے 10 کروڑ میرے اکاونٹ میں منتقل کروائے تھے، میں نے سارا عمل کاروبار اور کالے دھن کو سفید کرنے کی لالچ میں کیا، میں اپنے عمل پر نادم ہوں اور معافی چاہتا ہوں۔احتساب عدالت نے بیانات کی کاپیاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو فراہم کردی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…