اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارلحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال میں مالی بے ضابطگیاں اور سرکاری فنڈز میں خوردبرد کا انکشاف ہوا ۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق امراض قلب کے مریضوں کیلئے 11 کروڑ 3 لاکھ کے خریدے گئے سٹنٹس کا کوئی ریکارڈ نہیں۔ رپورٹ کے مطابق سٹاک رجسٹر اور آڈٹ کے دوران انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ ریکارڈ میں واضع تضاد ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نعیم ملک اور پمز انتظامیہ سٹنٹس کی خریداری، استعمال، کتنے مستحق افراد کو دئیے اور کتنی رقم وصول ہوئی ریکارڈ پیش نہ کر سکی،پمز انتظامیہ سی ٹی سکین اور ایم آر آئی کا بھی ریکارڈ فراہم نہ کر سکی۔ رپورٹ کے مطابق ایم آر آئی اور سی ٹی سکین کی مد میں 2 کروڑ 52 لاکھ سے زائد رقم کہاں گئی انتظامیہ کوئی ریکارڈ پیش نہ کرسکی۔