اسلام آباد(آن لائن)وفاقی دارلحکومت میں ایک بار پھر کرونا وائرس بے قابوہونے کے قریب پہنچ گیا ،معروف ہوٹلز بھی لپیٹ میں آ گئے ،کرونا ایس او پیز کو فالو نہ کرنے والوں کے خلاف رواں ہفتہ سختی کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ معلومات کے
مطابق وفاقی دارلحکومت میں کرونا کیس بہت تیزی سے بڑھنے سے ضلعی انتظامیہ ایک بار پھر حرکت میں آ چکی ہے،سیکٹرز جی سکس ٹو،جی نائن،جی ٹین،آئی ایٹ تھری اور آئی ایٹ فور میں کرونا کیس بہت تیزی سے بڑھنے لگے ہیں،ضلعی انتظامیہ نے متعدد بار وارننگ جاری کی تاہم عام شہری حرکت میں نہ آ سکے،دوسری جانب اسلام آباد کے متعدد سکولز، یونیورسٹیاں اور حتیٰ کہ فائیو سٹار ہوٹلز بھی اس کی زد میں آ گئے ہیں،معروف ہوٹل کی سپاہ کی دو خواتین ملازم کے کرونا مثبت آنے پر سپاہ کو ہوٹل انتظامیہ نے سیل کر دیا اور سختی سے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے اقداما ت شروع کر دیے گئے ہیں،دوسری جانب آج پیرسے اسلام آباد کے پانچ سیکٹرز کو بھی سیل کرنے کا عندیہ دیدیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے سختی سے کہا کہ ایس او پیز کو ممکنہ طور پر آپنایا جائے بصورت دیگر سختی کی جائے گی۔