جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

2بلین ڈالر کی واپسی کیلئے دی گئی مہلت ختم سعودی رقم کیسے لوٹائی جائے ؟حکومت نے سر جوڑ لئے

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب سے لیے گئے قرضے کی ایک قسط کی تاریخ اگلے مہینے پوری ہو رہی ہے اور ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ دو بلین ڈالر کی قسط ہر صورت ادا کریں۔یاد رہے کہ سعودی عرب کے معاشی مددگار پیکیج

کے تحت6.2بلین ڈالر کی رقم پاکستان کو مدد کی صورت میں دی گئی تھی تاکہ عمران خان کی نئی حکومت عالمی معاشی حوالوں سے دیوالیہ ہونے سے بچ جائے۔وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ بات چیت کے نتیجے میں سعودی عرب نے پاکستان کو 6.2بلین ڈالر قرض حسنہ دینے کی رضا مندی ظاہر کی تھی۔اس رقم میں سے 3بلین ڈالر نقدی کی صورت میں دیے گئے تھے جبکہ 3.2بلین ڈالر کے تیل و گیس کے معاہدے تھے جن کی ادائیگی قسطوں کی صورت میں تھی یہ ایک طرح سے کاروباری امداد تھی۔اس وقت حکومت وقت سعودی عرب کا قرض واپس کرنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھی ہے کہ کس طرح سے یہ رقم واپس کی جائے کیونکہ 6بلین ڈالر کی رقم جو آئی ایم ایف نے روک رکھی ہے اس کے ملنے کے امکان بھی بالکل نہیں ہیں۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اگر آئی ایم ایف کا بین کیاگیا پیکیج ریلیز نہیں ہوتا تو بین الاقوامی سطح پر معاشی حوالے سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اس وقت پاکستان کی فنانشل سورس کی تگ و دو سعودی عرب کے قرض واپس کرنے اور آئی ایم ایف کا پیکیج ری اسٹور کرانے پر لگی ہوئی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…