منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کرنسی اسمگلنگ کیس : ایان علی کو راولپنڈی کچہری پہنچادیا گیا

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)کرنسی اسمگلنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کو راولپنڈی کچہری پہنچادیا گیا۔ جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر کسٹم عدالت میں پیش کیا جائیگا۔کرنسی اسمگلنگ کیس میں آج ماڈل ایان علی کو کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب احمد خان کے سامنے پیش کیا جائیگا۔ ماڈل ایان علی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔ کرنسی اسمگلنگ کیس میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ایان علی کو جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے کے بعد آج بارہویں بار کسٹم عدالت راولپنڈی کے جج رانا آفتاب احمد خان کے سامنے کیا گیا ہے۔ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر 5 لاکھ 6 ہزار امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ایان علی کی ڈسٹرکٹ کورٹ سے 2بار ، لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے1 بار جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے 1 بار درخواست ضمانت مسترد کی جا چکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے ،کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم ایکٹ کی دفعہ 156 کے تحت مقدمے میں 5 سال جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 سال سزا بھی ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ برا?مد کی گئی رقم کا 10 گنا جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔کسٹم حکام کی جانب سے ایان علی کیخلاف منی لانڈرنگ کیس بنانے کی درخواست بھی کسٹم عدالت میں زیر سماعت ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…