منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

گنجے افراد کے لئے خوشخبری:ماہرین نے فوری علاج ڈھونڈ نکالا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )کولمبیا یونیورسٹی کے ماہرین نے مردوں میں خود امنیاتی حملے ( آٹوامیون اٹیک) کے بعد بال جھڑنے سے پیدا ہونے والے گنج پن کو ختم کرنے میں ایک غیرمعمولی کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر میں گنج پن کی ایک قسم ’ایلوپیشیا اریٹا‘ کو خاص اینزائم والی ایک دوا سے ختم کرنے کا تجربہ کیا گیا جنہیں جینس کائنیز یا جے اے کے کہا جاتا ہے،

چوہوں پر تجربات میں ثابت ہوا کہ یہ دوا آٹو امیون کے سگنل کو روکتی ہے اور جب دوا کی خاص مقدار لوگوں کو کھلائی گئی تو ان میں گنج پن بھی رک گیا اور ان کے بال دوبارہ اگنے لگے۔ماہرین کے مطابق جب دوا کو براہِ راست گنجے چوہوں کے سر پر لگایا گیا تو اس سے حیرت انگیز طور پر ان کے سروں پر بھرپور بال اگنے لگے 3 ماہ بعد چوہوں کے سارے بال دوبارہ لوٹ آئے۔ اس کے علاوہ جب تجربہ گاہوں میں مصنوعی طور پر بالوں کی افزائش کے لیے اس دوا کو ڈالا گیا تب بھی حیرت انگیز طور پر بال اگے۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اس دوا کو منظور کرلیا ہے۔ماہرین نے اپنی کاوش کو ایک تحقیق جرنل سائنس ایڈوانسس کی تازہ اشاعت میں پیش کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق ان کی دوا میں موجود کیمیکل انسانی کھوپڑی کے مسام کھول کر بالوں کی بہت جلدی افزائش کرتے ہیں کیونکہ اس سے ان میں بال بنانے کا سگنل ’ کھل‘ جاتا ہے تاہم عمررسیدگی کے ساتھ عام گنج پن کا علاج ابھی دور ہے جس میں مرد اور خواتین میں بھی کھوپڑی کے خاص حصوں سے بال کم ہوتے جاتے ہیں اور اس کے لیے انہیں مزید تحقیق اور وقت درکار ہے جب کہ انہیں امید ہے کہ فی الحال یہ بالوں کو باریک ہونے اور گنج پن کو جزوی طور پر روک سکتی ہے۔واضح رہے کہ گنج پن کی بہت سی اقسام ہیں اور یہ دوا آٹو امین ایلوپیشیا کے لیے ہی مو¿ثر ہے جس میں انسان کا اپنا امنیاتی نظام ہی بالوں کا دشمن بن کر انہیں گرانے لگتا ہے اور سر پر ایک سکے جتنا گنج پن ہوجاتا ہے جو بعض صورتوں میں بہت پھیل جاتا ہے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…