ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں پرانے ریکارڈ پاش پاش عمران خان کی حافظ آباد آمد پر بازار زبردستی بندکرادئیے گئے، ٹیچروں کو جلسے میں شرکت کا حکم

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان حافظ آبادپہنچ گئے ہیں جہاں وہ اب سے کچھ دیر بعد عوام سے خطاب بھی کریں گے لیکن اس موقع پر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کرتے ہوئے انتظامیہ نے چھٹی کا اعلان کیا ہے اور مارکیٹوں کو بند کروایا جارہاہے بلکہ یہ ہی نہیں استقبال کیلئے

سکولوں سے اساتذہ کو بھی  بلانے کا کہا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حافظ آباد کی مارکیٹوں کو زبردستی بند کروایا جارہاہے جس پر انتظامیہ اور شہریوں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ہے ۔دوسری جانب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے اسٹنٹ کمشنر وزیر آباد کو خط لکھا گیاہے جس میں بتایا گیاہے کہ وزیراعظم عمران خان سات نومبر کو حافظ آ باد آ رہے ہیں جن کے استقبال کیلئے اساتذہ شرکت کر رہے ہیں ۔ خط میں بتایا گیاہے کہ مختلف سکولوں سے 215 ٹیچرز استقبال میں شریک ہوں گے اور اس حوالے سے سات نومبر کو گاڑیوں کو بندوبست کر دیا جائے ۔وزیراعظم عمران خان کے دورہ حافظ آباد سے متعلق ڈپٹی کمشنر نوید مرزا کی جانب سے مقامی سطح پر چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیاہے ، جس میں کہا گیاہے کہ صوبے بھر میں مقامی اورصوبائی ڈیپارٹمنٹس بند رہیں گے تاہم ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف ، ریسکیو اور پولیس کے دفاتر اپنے امور سرانجام دیتے رہیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…