بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ، مجموعی ذخائر کتنے ارب ڈالر ہو گئے، پاکستان کے لئے انتہائی اچھی خبر

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک کے ذخائر اضافے کے بعد 12 ارب 18 کروڑ ڈالر زسے تجاوز کرگئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ترجمان کی جانب سے

موصول ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے جاری ہونے والی رپورٹ میں 29 اکتوبر کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 29 اکتوبر تک اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 6 کروڑ دس لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرکزی بینک کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 12 ارب 18 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 29 اکتوبر تک 7 ارب 17 کروڑ ڈالرز موجود تھے۔ اگر مجموعی ذخائر کی مالیت کے حوالے سے بات کی جائے تو وہ اضافے کے بعد 19 ارب 35 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئی۔واضح رہے کہ 29 اکتوبر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی تھی کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایک ہفتے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 26 کروڑ 80 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت بڑھ کر 12 ارب 6 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی تھی جبکہ مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 30 کروڑ ڈالرز سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمرشل بینک کے پاس 7 ارب 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…