اسلام آباد (این این آئی) عدالت نے پارلیمنٹ دھرنا کیس میں شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں دائر درخواست پر فیصلہ سنا تے ہوئے سابق وزیر نوازشریف، سابق وزیر داخلہ چودھری نثارعلی خان
،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ضلعی انتظامیہ کیخلاف 302 کا مقدمہ خارج کردیا۔ جمعرات کو اسلام آباد کی عدالت نے پارلیمنٹ دھرنا کیس میں پی ٹی آئی کارکنان کی ہلاکتوں سے متعلق شاہ محمود قریشی کی مدعیت میں دائر درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ فیصلہ عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے سنایا۔2014 کے دھرنوں کے دوران نواز شریف کے خلاف 302 کا مقدمہ کیا گیا تھا۔عدالت نیتھانہ سیکرٹریٹ کی جانب سے اخراج رپورٹ پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے اخراج رپورٹ پر نوازشریف، شہباز شریف، چوہدری نثار علی خان اور ضلعی انتظامیہ کو کیس خارج کر دیا۔