جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس چھوڑنے سے انکار کیا تو فوج مداخلت کریگی، انہیں وائٹ ہائوس سے نکال باہر کیا جائیگا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین خارجہ امور کمیٹی اورسینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں شکست ہوئی اور اس کے بعد انہوں نے وائٹ ہاوس چھوڑنے سے انکار کر دیا

تو اس صورت میں امریکی فوج کو مداخلت کرنا پڑے گی۔امریکا کا سسٹم بہت مضبوط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی فوج کی اعلیٰ قیادت وائٹ ہائوس سے باہر کا راستہ دکھائے گی۔امریکی فوج کے 4 سینئر ترین جنرلز بشمول چیف آف دی آرمی اسٹاف اپنی وردیاں پہن کر وائٹ ہاوس پہنچیں گے۔وہاں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سلیوٹ کریں گے اور پھر انہیں صدارتی محل سے باہر کا راستہ دکھایا جائے گا، دریں اثنا امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخاب میں اپنی فتح کا قبل از وقت اعلان کرتے ہوئے کئی ریاستوں میں تاحال جاری ووٹوں کی گنتی روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوس میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کئی ریاستوں کا نام لے کر کہا کہ وہاں ہم نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ تاہم انہوں نے انتخابی نتائج پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے قوم کے لیے بڑا دھوکہ قرار دیا۔صدر ٹرمپ نے حامیوں سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ٹیکساس میں جیتنے

کی ضرورت تھی جہاں ہم جیت گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اوہائیو اور مشی گن سے بھی جیت گئے ہیں۔ جارجیا، شمالی کیرولائنا اور پینسلوینیا میں بھی شاندار کارکرگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ صدر کا مزید کہنا تھا کہ وہ کامیابی کا جشن منانے کے لیے تیار ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام ووٹوں کی گنتی کو روک دیا جائے کیوں کہ اب مزید ووٹنگ نہیں بلکہ ووٹوں کی گنتی ہونا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…