اتوار‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5 فیصد تک پہنچ گئی، پریشان کن انکشاف

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دو ماہ سے زائد عرصے بعد 5 فیصد تک پہنچ گئی ہے، چوبیس گھنٹے میں 18 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1313 افراد

میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملک میں دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح پانچ فیصد سے اْوپر گئی ہے۔سندھ میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت سندھ نے ایک بار پھر شہریوں کو خبردار کردیا، سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر رواں برس مارچ کے مہینے میں سندھ حکومت نے اہم فیصلے کئے تھے اور ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے شہریوں نے حکومت کا بھرپور ساتھ بھی دیا اور تمام افرد کے تعاون کی وجہ سے سندھ میں کورونا کیسز کی شرح ایک فیصد تک محدود رہی۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ لیکن اسکے بعد شہریوں میں ایک تاثر ابھرا کے کورونا پاکستان سے ختم ہوگیا ہے یہ تاثر غلط ہے کورونا ابھی بھی پاکستان بھر میں موجود ہے اور اسکے حملے بدستور جاری ہیں تشویشناک بات یہ ہے کہ کورونا کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے بتایا کہ گزشتہ روز سندھ میں کورونا کے کیسز کی شرح بڑھ کر ساڑھے چھ فیصد تک پہنچ گئی ہے انہوں نے کہا کہ خدارا ہمیں احتیاط برتنے کی سخت ضرورت ہے گھروں سے نکلے وقت ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ ضرور برقرار رکھیں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سرد موسم میں نزلہ زکام اور کھانسی کی شکایات عام ہورہی ہیں ایسے میں

عوام اپنی حکومت کے ساتھ پہلے جیسا تعاون کرتے ہوئے ماسک کا ضرور استعمال کریں کم از کم اپنے چہرے منہ اور ناک کو ماسک یا کپڑے سے ضرور ڈھانپیں انہوں نے کہا کہ دفاتر، تجارتی مراکز، شادی بیاہ کی تقریبات، ریستوران اور رش والے مقامات پر سماجی فاصلہ اور ماسک کا استعمال ناگزیر ہے۔ خدارا اپنا اور اپنے گھر والوں کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کا ہمیں خیال رکھنا ہے۔

موضوعات:



کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…