اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی غالب آگئی ، پاکستانیوں  نے اربوں روپے کما لیے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020

کراچی (این این آئی) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 1300پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے مجموعی انڈیکس ایک بار پھر40ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ،کاروباری تیزی کے سبب227ارب روپے کے اضافے سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب روپے سے تجاوز کرگیا،خریداری کے باعث83فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی فوڈذ ،سیمنٹ ،پیٹرولیم ،اسٹیل اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی غرض سے خریداری کے باعث مارکیٹ مستحکم انداز میں بلندیوں کی جانب گامزن رہی،منگل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای100انڈیکس میں1368.70پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 39112.18پوائنٹس سے بڑھ کر 40480.88پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای 30انڈیکس 590.57پوائنٹس کے اضافے سے 16403.45پوائنٹس سے بڑھ کر16994.02پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 27566.21پوائنٹس سے بڑھ کر 28430.93پوائنٹس ہو گیا ۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 2کھرب27ارب42کروڑ71لاکھ78ہزار745روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 72کھرب55ارب 5کروڑ87لاکھ 98ہزار151روپے سے بڑھ کر 74کھرب82ارب 48کروڑ59لاکھ 76ہزار296روپے ہو گیا ۔منگل کو مارکیٹ میں 13ارب روپے مالیت کے 38کروڑ39لاکھ 53ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 11ارب روپے مالیت کے 32کروڑ22لاکھ89ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کو مجموعی طور پر 402کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 344کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،51میں کمی اور 7کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے یونٹی فوڈز لمیٹڈ 4کروڑ29لاکھ ،پاور سیمنٹ 3کروڑ56لاکھ ،حیسکول پیٹرول 2کروڑ94لاکھ ،آغا اسٹیل انڈسٹریز 1کروڑ97لاکھ اور پاک انٹر نیشنل بلک 1کروڑ95لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت میں 66.22روپے کا اضافہ ہوا جس سے اسکے حصص کی قیمت بڑھ کر 949.21روپے ہو گئی اسی طرح 41.58روپے کے اضافے سے ماری پیٹرولیم کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1272.26روپے ہو گئی جبکہ کولگیٹ پامولیو کے حصص کی قیمت میں43.63روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے اسکے حصص کی قیمت کم ہو کر 2706.37روپے پر آ گئی اسی طرح 17.99روپے کی کمی سے بلیسڈ ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت کم ہو کر 259.01روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…