لاہور(این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر ہونے پر وزیر اعظم اوروزیر اعلیٰ سے اظہار تشکرکرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لیے عزت کی بات ہے کہ میرے لیڈر وزیراعظم عمران خان نے میری قابلیت پر بھروسہ کرتے ہوئے عہدہ دیا۔ٹوئٹر پر
اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی بھی مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ میں اپنے فرائض بہترین طریقے سے انجام دوں گی۔میں عاجزی سے اس ذمہ داری کو قبول کرتی ہوں،میں وزارت اطلاعات پنجاب میں تبدیلی کے لیے اپنی پوری کوششیں بروئے کار لاؤں گی۔