جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیراعظم نے کورونا پر اجلاس طلب کر لیا، تعلیمی اداروں کی بندش سمیت اہم فیصلے متوقع

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کورونا کیسز میں اضافے کی صورتحال کے باعث منگل کو قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کر لیا ہے، ا جلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش ملک بھر میں ایس او پیز سمیت اہم معاملات زیرغور آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا بڑھتے ہو ئے کیسز کو دیکھتے ہو ئے وزیراعظم

عمران خان نے آج منگل کو قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ 19کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں این سی او سی حکام وزیراعظم عمران خان کو کو ویڈ 19کی تازہ صورتحال سے آگاہ کریں گے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہے جس میں تعلیمی اداروں کی بندش کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔ اجلاس میں ایس او پیز سمیت اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وبا کے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔این سی اوسی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر میں کورونا وبا کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1123 نئے کیسزرپورٹ اور 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز 3 لاکھ 35 ہزار 093 اور مجموعی تعداد 6 ہزار835 ہوگئی۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 13 ہزار242 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 15 ہزار 16 ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 27 ہزار 953 ٹیسٹ کیے گئے سندھ میں مریضوں کی تعداد 1لاکھ 46 ہزار 331، پنجاب میں 104554 اورخیبرپختونخواہ 39 ہزار 649 تعداد، اسلام آباد میں 20 ہزار 89 اوربلوچستان میں 15ہزار 954 اور زاد کشمیر4 ہزار237 اورگلگت میں 4279 تعداد ہوگئی۔پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا ہے، کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دو ماہ سے زائد عرصے بعد چار فیصد

سے اوپر رہی، چوبیس گھنٹے میں 12 افراد کورونا وائرس سے انتقال کر گئے،کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1123 افراد میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گزشتہ روز پاکستان میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چار فیصد سے زائد رہی،

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…