جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

سونا خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے خوشخبری

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل پاکستان بھر میں شادیوں کا سیزن چل رہا ہے اور اس موقع پر ہر امیر غریب یہ چاہتا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کو اپنی حیثیت کے مطابق زیورات وغیرہ دے، تو ایسے تمام افراد کے لئے خوشخبری ہے کہ سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ کچھ دنوں سے جاری ہے اور پچھلے دو تین دنوں میں فی تولہ قیمتوں میں نمایاںکمی  واقع ہوئی ہے

اور فی تولہ سونا 1650روپے سستا ہوگیا۔گزشتہ ایک ہفتے دوران سونے کی قیمت میں 3150 روپے فی تولہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1650روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونا بھی 1414 روپے سستا ہو کر 95 ہزار 680 روپے کا ہوگیا۔ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 1650 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں ایک مرتبہ پھر فی اونس کی قیمت میں 22 امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 1872ڈالر فی اونس ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1250 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہو گئی تھی۔  ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، ملتان، گوجرانوالہ سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران فی اونس سونا 25ڈالرسستا ہوگیا جس کے بعد اسی مدت کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا3150روپے کی کمی سے 1لاکھ12ہزار100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 2700روپے کی کمی سے 96ہزار108روپے ہو گئی۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میں 7ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1879ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 428روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…