جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

سیاسی مخالفت میں افواج پاکستان ، سلامتی کے اداروں اور قومی غیرت و حمیت کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے، ناموس مصطفیؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، طاہر محمود اشرفی کا اہم اعلان

datetime 30  اکتوبر‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی )ناموس مصطفی ؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،ملک میں مذہبی ہم آہنگی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں،سیاسی مخالفت میں افواج پاکستان ، سلامتی کے اداروں اور قومی غیرت و حمیت کو نشانہ بنانا افسوسناک ہے ، سیاسی و مذہبی قائدین ملکی دفاع ، سلامتی و استحکام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف متحد ہوں، پاکستانی قوم اور فوج کی صلاحیتوں

کو دشمن جانتا ہے ، ایاز صادق محترم ہیں لیکن ان کا بیان افسوسناک ہے ۔ یہ بات چیئرمین پاکستان علما کونسل و معاون خصوصی وزیر اعظم برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے فیصل آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر مولانا محمد رفیق جامی ، مولانا عبید اللہ گورمانی ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا عصمت اللہ معاویہ ،مولانا حق نواز خالد، مولانا محمد اشفاق پتافی ، مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا امین الحق اشرفی ، مولانا اظہار الحق خالد، حمزہ طاہر الحسن ، مولانا محمد وقاص بیگ ، مولانا یاسر علوی ، مولانا شعیب بخاری ، مولانا حفیظ اللہ فاروقی ، قاری جاوید، قاری کلیم اللہ نجم ، قاری زکریا خالداور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ناموس مصطفی ؐ کے معاملہ پر پاکستان کا کردار واضح اور روشن ہے ۔ ہم امت مسلمہ کو متحد ہو کر اجتماعی موقف اپنانے کی دعوت دے رہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کا تمام اسلامی سربراہان کو خط امت کی وحدت اور اتحاد کی طرف پہلا قدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے ناموس رسالت ؓ ، انبیاعلیہ الصلو السلام ، آسمانی مذاہب اور کتب کی ناموس کا قانون بنوانے کیلئے ہر سطح پر رابطے کیے جا رہے ہیں۔آئندہ ہفتہ میں وفاقی وزیر خارجہ اور وہ اسلامی ممالک اور یورپی یونین کے سفرا سے بھی ملاقاتیں کر کے اپنے موقف کی تائید لیں گے۔ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ 12 ربیع الاول سے

ہفتہ عشق رسول ؐ منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کا خیر مقدم کرتے ہیںلیکن گھیرائو ، جلائوکی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ پاکستان میں اقلیتیں مکمل محفوظ ہیں، کسی گروہ ، جتھہ یا جماعت کو ان پر حملہ آور نہیں ہونے دیں گے ۔ آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں۔ کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سیاسی مقاصد

کیلئے وطن کے دفاع او ر سلامتی پر حملہ آور ہونا درست نہیں ہے ۔ ہندوستان اور پاکستان کے دشمن پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو جانتے ہیں ، سابق اسپیکر ایاز صادق کا ہندوستانی پائلٹ کے حوالہ سے بیان افسوسناک ہے ، گذشتہ فروری میں پاکستان نے ہندوستان پر واضح کیا تھا کہ پاکستان کا دفاع کتنا مضبوط ہے ، ہمیں اپنی افواج اور سلامتی کے اداروں پر فخر ہے ۔پاکستان کی افواج

اپنے وطن کے زرہ زرہ کی حفاظت کر سکتی ہے ، پاکستان کی قوم اور فوج ایک ہے ۔ ہندوستان ملک میں فرقہ وارانہ تشدد اور قوم اور فوج میں تقسیم چاہتا ہے اور بعض عناصر دانستہ یا نادانستہ طور پر اس طرح کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے

کہا کہ جلسے جلوسوں سے نہ حکومتیں گرتی ہیں نہ گرائی جا سکتی ہیں۔ حزب اختلاف جلسے کر ے حکومت فوری مسائل حل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سلامتی کے اداروں اور افواج پاکستان کو نشانہ بنانے والوں کا عوام محاسبہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…