کراچی (این این آئی) قومی احتساب بیورو(نیب) کی جانب سے کراچی میں واقع قومی ادارہ برائے امراض قلب پر چھاپامارکر ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے ۔نیب کی کارروائی کے بعد اسپتال میں ڈاکٹر وں او انتظامیہ نے کام چھوڑ دیا ہے۔ تفصیلات
کے مطابق نیب قومی ادارہ امراض قلب میں چھاپہ مارکر وہاں موجود اپنا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے ۔نیب ذرائع کے مطابق این آئی سی وی ڈی میں کرپشن سے متعلق تحقیقات جاری ہیں جبکہ غیر قانونی بھرتیوں اور تنخواہوں سے متعلق بھی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ نیب حکام نے ایچ آر دفتر کے متعلقہ حکام سے پوچھ گچھ کی اور 10سال کے دوران ادویات اور مشینری کی خرید و فروخت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔ادھر نیب کی کارروائی کے بعد ڈاکٹروں اور انتظامیہ نے کام کرنا چھوڑ دیا اور اسپتال کی او پی ڈی اور ایمرجنسی بند کردی گئی ۔