اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سری لنکا کے خلاف کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم 215 رنز پر آئوٹ ہوگئی ہے جس کے بعد سری لنکا کو پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 63 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔سری لنکا کے پالی کیلے کرکٹ گرانڈ میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری میچ کے تیسرے روز پاکستان نے آئی لینڈرز کے خلاف 209 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر اپنی نامکمل کا آغاز کیا تو سرفراز احمد 70 جب کہ عمران خان صفر پر کریز پر موجود تھے۔ ٹیم کے مجموعی اسکور میں ابھی صرف 6 رنز کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ عمران خان کی صورت میں ٹیم کا آخری کھلاڑی بھی آئوٹ ہوگیا۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز سرفراز احمد نے بنائے انہوں نے 78 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور آئوٹ نہیں ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے پرساد ،پردیپ اور کوشل نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں اور اسے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 63 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































