”ان کے پائوں کانپ رہے تھے ،ماتھے پر پسینہ تھا ،شاہ محمود قریشی میرے پاس آیا اور کہاکہ ابھی نندن کو چھوڑ دیں ورنہ رات9 بجے انڈیا پاکستان پر حملہ کر د یگا” ایاز صادق کے تہلکہ خیز انکشافات

29  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما اورسابق سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے ابھی نندن کو گھٹنے ٹیک کر واپس کیا گیا۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا

تھا کہ مراد سعید نے کلبھوشن کی بات کی، کلبھوشن یادیو کے لئے آرڈیننس ہم تونہیں لائے تھے جوراتوں رات اور دو مہینے آرڈیننس تک چھپائے رکھا،کلبھوشن یادیو کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہم نے اتنی ایکسس تو نہیں دی تھی جتنی اس حکومت نے دی ،یہ ابھی نندن کی کیا بات کرتے ہیں؟مجھے یاد ہے کہ شاہ محمود قریشی اس میٹنگ میں تھے جس میں وزیر اعظم نے آنے سے انکار کردیا تھا اور چیف آف آرمی سٹاف تشریف لائے،پیر کانپ رہے تھے ،پسینے ماتھے پر تھے اور ہم سے شاہ محمود نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے کہ ابھی نندن کو جانیں دیں کیونکہ 9 بجے رات ہندوستان پاکستان پر اٹیک کررہا ہے،ہندوستان نے کوئی اٹیک نہیں کرنا تھا اور کچھ نہیں ہونا تھا صرف گھٹنے ٹیک کرابھی نندن کو واپس بھیجنا تھا جو انہوں نے کیا ۔یہ ایسی باتیں نہ کریں کہ ہم مجبور ہو جائیں یہ بات کرنے کو ،انسان وہ بات کرے جس سے قومی اسمبلی میں کوئی تعمیری کام ہو اور قانون سازی ہو جائے اور ہم کام کر سکیں ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…