بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

ائیر پورٹ پر خواتین مسافروں کے ساتھ انتہائی افسوسناک سلوک ، قطر ایئر ویز پر تنقید

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا /دوحہ(این این آئی )ایک نومولود بچہ ملنے کے بعد دوحہ کے حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر خواتین کا اندرونی معائنہ کیے جانے پر قطر کو تنقید کا سامنا ہے۔ماہرین نے بتایا ہے کہ اس سے قطر کی اپنی ساکھ بہتر بنانے کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رواں ماہ کے آغاز پر دوحہ ایئرپورٹ کے ایک باتھ روم میں ایک نومولود بچہ ملا تھا، جس

کے بعد ایئرپورٹ انتظامیہ میں سڈنی جانے والی فلائیٹ سے خواتین کو اتار کر ان کا اندرونی معائنہ کیا گیا۔اس واقعہ کے بعد آسٹریلیا اور قطر کے درمیان ایک سفارتی تنازعہ بھی کھڑا ہو گیا۔ اس ایک واقعے سے تیل اور گیس کی دولت سے مالا مال قطر کی ان کوششوں کو بھی نقصان پہنچا جن کا مقصد اس ملک کا عالمی سطح پر نرم تشخص اجاگر کرنا ہے۔دوسری جانب قطر حکام نے اس واقعے کے بعد ناقدین کو یہ یقین دہانی کروائی کہ خواتین کے حقوق، مزدوروں کے حالات اور جمہوریت سے متعلق ان کے وعدے قابل اعتبار ہیں۔سڈنی میں ریپوٹیشن ایج نامی مشاورتی کمپنی کے مارک گل نے کہاکہ اگر ریپوٹیشن یا تشخص کے حوالے سے دیکھا جائے تو اس واقعے سے قطر ایئرویز کو نقصان پہنچنے کا قوی امکان ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ کیا اس کی ذمہ دار ایئرلائن ہے، ہم فی الحال یہ نہیں جانتے لیکن ایک چیز واضح ہے کہ اس سے ایئرلائن کے کاروبار کو نقصان پہنچے گا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ یہ بات میں نے اپنی اہلیہ کو بتائی تو اس نے مجھے جواب دیا، میں کبھی دوبارہ یہ ایئرلائن استعمال نہیں کروں گی۔آسٹریلیا کی وزیر خارجہ ماریس پین نے اس واقعے کو سخت پریشان کن اور اشتعال انگیز قرار دیا تاہم قطری حکومت ابھی تک اس حوالے سے خاموش ہے۔ تاہم ایئرپورٹ انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا کہ خواتین نے رضاکارانہ طور پر اندرونی معائنہ کرنے کی اجازت فراہم کی تھی لیکن مارک گل

کے مطابق اس دعوے پر یقین کرنا مشکل ہے۔ ان کے مطابق اگر قطر انتظامیہ اس معاملے میں متاثرہ خواتین کا غصہ ٹھنڈا کرنا چاہتی ہے تو اسے کم از کم متاثرہ خواتین سے معذرت کرنی چاہیے۔ اس پرواز میں سوار تمام مسافر اس وقت آسٹریلوی قوانین کے مطابق سڈنی پہنچنے کے بعد وہاں ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…