بھکاری خاتون 30 لاکھ پاونڈز اور 5 عمارتوں کی مالک نکلی لوگوں کو کیا بتا کر رقم بٹورتی رہی،جعل ساز ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا

27  اکتوبر‬‮  2020

قاہرہ (این این آئی)مصر کی پولیس نے 57 سالہ بھکارن کو حراست میں لیا ہے جس کے بینک اکاونٹ میں 30 لاکھ مصری پاونڈز موجود ہیں اور وہ مختلف علاقوں میں 5 رہائشی عمارتوں کی بھی مالک ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 57 سالہ نفیسہ وہیل چیئر پر

بیٹھے مصر کے پوش بازاروں میں بھیک مانگتی ہے وہ خود کو اپاہج بتاتی تھی اور ہمدردی کا سہارا لے کر لوگوں سے بھیک کے نام پر رقم بٹور لیا کرتی تھی۔جعل ساز بھکارن کا بھانڈا اس دن پھوٹا جب وہ اپنا کام ختم کرکے وہیل سے چیئر سے اتری اور پیدل گھر کے لیے روانہ ہوگئی اور یہ منظر پولیس نے دیکھ لیا۔ بھکارن کو گھر سے حراست میں لے لیا جس نے حیران کن انکشافات کیے۔تفتیش کے دوران اس بات کی تصدیق ہوگئی کہ نفیسہ کو کسی قسم کی بیماری نہیں اور اس نے بھیک مانگ مانگ کر اثاثے بنالیے ۔ اس کے بینک اکاونٹس میں 30 لاکھ مصری پاونڈز ہیں اور وہ 5 گھروں کی مالک ہے۔ ملزمہ کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔پاکستانی روپوں کے مطابق رقم 63کروڑ تین لاکھ بارہ ہزار ایک سو پچاس روپے بنتی ہے ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…