پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

کالادھن سفید کرنے کا ایک اور موقع حکومت کا 2 سال میں تیسری ایمنسٹی سکیم دینے پر غور یہ سکیم کس کے دماغ کی پیداوار ہے ؟تفصیلات آگئیں

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دو سال کے عرصے میں تیسری ایمنسٹی اسکیم دینے پرغور کررہی ہے جب کہ اس کا مقصد غیرملکی زرمبادلہ کے گھٹتے ہوئے ذخائر کو سہارا دینا ہے۔باخبرذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)اور

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کا ممکنہ منفی ردعمل اس اسکیم کی راہ میں رکاوٹ ہے تاہم حکومت لوگوں کو اپنا کالادھن سفید کرنے کا ایک اور موقع فراہم کرنے پر غور کررہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ یہ نئی اسکیم گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضاباقر کے دماغ کی پیداوار ہے۔ اسکیم سے استفادہ کرنے والے پاکستانی شہریوں سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ انھوں نے امریکی ڈالر کہاں سے خریدے، اس کے ساتھ ساتھ انھیں ٹیکس سے بھی استثنیٰ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں رہنے والوں سے کہا جاسکتا ہے کہ وہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ اسکیمز(سی ڈی این ایس)سے امریکی ڈالر ایک یا دو سال کے لیے rupee denominated certificates سے تبدیل کرالیں۔ لوگوں کو راغب کرنے کے لیے حکومت لائبور ( Libor ) اور 3 سے 4 فیصد سود دینے پر بھی غور کرہی ہے۔ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے سینیئرحکام نے تصدیق کی کہ اسٹیٹ بینک نے ایمنسٹی اسکیم کی تجویز دی ہے۔ ایوان وزیراعظم کے

ذرائع نے بتایا کہ اس تجویز پروزیراعظم عمران خان سے تبادلہ خیال بھی ہوا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ حکام کو اسکیم کے لیے ایف اے ٹی ایف اور آئی ایم ایف کو راضی کرنا ہوگا کیوں کہ یہ ادارے کالا دھن رکھنے والوں کی جانب حکومت کے نرم رویے پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…